حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "ارشاد القلوب" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام الحسن علیه السلام:
«أَهْلُ الْمَسْجِدِ زُوّارُ اللَّهِ، وَ حَقٌّ عَلَى الْمَزُورِ أَنْ يُكْرِمَ زَائِرَهُ»
امام حسن مجتبی علیہ السلام نے فرمایا:
بے شک مسجد میں آنے والے اللہ کے مہمان اور زائر ہیں اور میزبان اور مہمان نوازی کرنے والے پر لازم ہے کہ وہ اپنے مہمان اور زائر کی عزت کرے۔
(تشریح: یہ حدیث مسجد کی عظمت اور اس میں آنے والوں کے احترام کی ترغیب دیتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے مسجد جانے والوں کو اپنا مہمان قرار دیا ہے اور مہمان کی عزت کرنا میزبان پر لازم ہے۔)
ارشاد القلوب، ص 72









آپ کا تبصرہ