۲۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۹ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 17, 2024
News ID: 394552
17 نومبر 2023 - 09:41
نماز شب

حوزہ / رسول اکرم صلی اللہ علیه وآله وسلم نے ایک روایت میں نماز شب کے ثمرات بیان فرمائے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب "ارشاد القلوب" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول اللہ صلی اللہ علیه وآله وسلم:

صلاةُ اللّیلِ: مَرضاةٌ لِلرَّبِّ وَ حُبُّ المَلائِکَةِ وَ سُنَّةُ الانبیاءِ وَ نورُ المَعرفَةِ وَ اَصلُ الایمانِ وَ راحَةُ الابدانِ وَ کَراهیَةٌ لِلشَّیطانِ وَ سِلاحٌ عَلَی الاعداءِ وَ اِجابَةٌ لِلدُّعاءِ وَ قَبولٌ للأعمالِ وَ بَرَکَةٌ فِی الرِّزقِ ...

رسول اکرم صلی اللہ علیه وآله وسلم نے فرمایا:

نماز شب پروردگار کی خوشنودی کا باعث، فرشتوں سے دوستی اور سنتِ پیغمبران کا سبب، معرفت کا نور، ایمان کی جڑ، بدنوں کے لیے سکون، شیطان کے غصے کا باعث، شیطان کے مقابلے میں اسلحہ، دعاء و اعمال کی قبولی اور رزق و روزی میں برکت کا سبب ہے۔

ارشاد القلوب ، ج 1، ص 191

تبصرہ ارسال

You are replying to: .