۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
دعا

حوزہ / رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں ایک ایسے عمل کی طرف اشارہ کیا ہے جو دعا کو قبول ہونے سے روک دیتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب "میزان الحکمہ" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا مکمل متن اس طرح ہے:

قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم:

أطِبْ كَسبَكَ تُستَجَبْ دَعوَتُكَ، فإنَّ الرّجلَ يَرفَعُ اللُّقْمَةَ إلى فِيهِ (حَراما) فما تُستَجابُ له دَعوَةٌ أربَعينَ يوما

حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

اپنی آمدنی کو پاک و حلال کرو تاکہ تمہاری دعا قبول ہو کیونکہ جب بھی کوئی شخص (حرام کا) ایک لقمہ بھی کھاتا ہے تو چالیس دن تک اس کی دعا مستجاب نہیں ہوتی۔

میزان الحکمہ، جلد 4، صفحہ 30

تبصرہ ارسال

You are replying to: .