۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حدیث روز

حوزہ/ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک روایت میں مریضوں کی تیمارداری کرنے کے اجر و ثواب کی طرف اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب من لایحضرہ الفقیہ سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا مکمل متن اس طرح ہے:

قال رسول الله صلی الله علیه وآله وسلم:

مَن سَعی لِمَریضٍ فی حاجَةٍ قَضاها أو لَم یَقضِها خَرَجَ مِن ذُنوبِهِ کَیَومٍ وَلَدَتْهُ اُمُّهُ.

حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

جو بھی کسی مریض کی حاجت پوری کرنے کی کوشش کرے گا چاہے وہ مریض کی حاجت پوری کر سکے یا نہ۔ تو وہ اس دن کی مانند گناہوں سے پاک ہو جائے گا جب وہ دنیا میں آیا تھا۔

کتاب من لایحضره الفقیه، ج ۴، ص ۱۶

تبصرہ ارسال

You are replying to: .