۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
حدیث روز

حوزہ / حضرت امام زین العابدین علیہ السلام نے ایک روایت میں ایسے گناہوں کی جانب اشارہ کیا ہے جو انسان کو بہت جلد نابود کر دیتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مندرجہ ذیل روایت کتاب "معاني الاخبار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام السجاد علیه السلام:

وَالذُّنُوبُ الَّتِي تُعَجِّلُ الفَناءَ قَطيعَةُ الرَّحِمِ وَالْيمينُ الْفَاجِرَةُ وَالاَقْوَالُ الکَاذِبَةُ وَالزِّناءُ وَسَدُّ طُرُقِ المُسْلِمِينَ وَادِّعاءُ الإمَامَةِ بِغَيرِ حَقٍّ

حضرت امام زین العابدین علیہ السلام نے فرمایا:

وہ گناہ جو انسان کو بہت جلد نابود کر دیتے ہیں وہ یہ ہیں: قطع رحمی، جھوٹی قسم، جھوٹی باتیں، زنا، مسلمانوں کے راستوں کو بند کرنا اور امامت و قیادت کا ناحق (جھوٹا) دعویٰ کرنا۔

معاني الاخبار، ص 271

تبصرہ ارسال

You are replying to: .