۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حدیث روز

حوزہ / حضرت امیر المومنین علیہ السلام نے ایک روایت میں جوانوں کی تربیت کے لئے انتہائی مفید نکتے کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحارالأنوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامیر المومنین علیه السلام:

إذا عاتَبتَ الحَدَثَ فَاترُك لَهُ مَوضِعا مِن ذَنبِهِ لِئلاّ يَحمِلَهُ الإخراجُ عَنِ المُكابَرَةِ

حضرت امیر المومنین امام علی علیہ السلام نے فرمایا:

جب بھی تم کسی جوان کی سرزنش کرو تو اس کے گناہ سے عذرخواہی کے لئے  گنجائش باقی رکھو تاکہ وہ عذرخواہی کا رستہ نہ پانے کی وجہ سے سرکشی پر نہ اتر آئے۔

بحارالأنوار، ج ۲۰ ، ص ۳۳۳

تبصرہ ارسال

You are replying to: .