۱۶ آذر ۱۴۰۰ |۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۳ | Dec 7, 2021
حدیث روز

حوزہ / حضرت پیغمبر اکرم صلى ‏الله ‏عليہ ‏و ‏آلہ وسلم نے ایک روایت میں دنیا اور آخرت میں بہترین اخلاق کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مندرجہ ذیل روایت کتاب "تحف العقول" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول الله صلى ‏الله ‏عليه ‏و ‏آله وسلم:

اَلا اَدُلُّكُمْ عَلى خَيْرِ اَخْلاقِ الدُّنيا وَ الآخِرَةِ؟ تَصِلُ مَنْ قَطَعَكَ وَ تُعْطى مَنْ حَرَمَكَ وَ تَعْـفُو عَمَّـنْ ظَلَمَكَ

حضرت پیغمبر اکرم صلى ‏اللہ ‏عليہ ‏و ‏آلہ وسلم نے فرمایا:

کیا میں تمہیں دنیا اور آخرت کے بہترین اخلاق کی رہنمائی کروں؟

وہ یہ ہے کہ جو تم سے قطع تعلق کرے تم اس سے تعلقات قائم کرو، جو تمہیں محروم کرے تم اسے عطا کرو اور جو تم پر ظلم کرے تم اسے معاف کرو۔

تحف العقول، ص ۴۵

تبصرہ ارسال

You are replying to: .
2 + 1 =