حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "تحف العقول" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے۔
امام صادق علیه السلام:
یَجِبُ لِلوالِدَینِ عَلَی الوَلَدِ ثَلاثَةُ أَشْیاءَ: شُکْرُهُما عَلَی کُلِّ حَالٍ، وَ طَاعَتُهُما فِیمَا یَأْمُرَانِهِ وَ یَنْهَیَانِهِ عَنْهُ فِی غَیْرِ مَعْصِیَةِ اللّهِ، وَ نَصِیحَتُهُما فِی السِّرِّ وَ الْعَلَانِیَةِ.
والدین کا اپنی اولاد پر تین حق ہوتا ہے:
1. ہر حال میں ان کا شکر گزار رہے،
2. جو کچھ وہ حکم دیں یا کسی کام سے روکیں (سوائے اللہ کی نافرمانی کے)، اس کی اطاعت کرے،
3. اور ظاہر و باطن میں ان کی خیرخواہی کرے۔
تحف العقول، صفحہ ۳۲۲









آپ کا تبصرہ