بدھ 24 دسمبر 2025 - 03:00
حدیثِ روز | نصیحت قبول کرنا اور خیرِ الٰہی کی نشانی

حوزہ / امام نقی علیہ السلام ایک روایت میں بندوں کے بارے میں خیرِ الٰہی کی ایک نشانی بیان فرماتے ہیں؛ ایسی نشانی جو افراد کے روزمرہ رویّوں میں بھی دیکھی جا سکتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ روایت کتاب «تحف العقول» سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن حسبِ ذیل ہے:

قالَ الإمامُ الهادى عليه السلام:

اِنَّ اللّهَ اِذا أَرادَ بِعَبْدٍ خَيراً إذا عُوتِبَ قَبِلَ

حضرت امام نقی علیہ السلام نے فرمایا:

بے شک جب اللہ کسی بندے کے لیے خیر و بھلائی کا ارادہ کرتا ہے تو (اس انسان کو شعور عطا فرما دیتا ہے کہ) جب اس کی (کسی نادرست کام پر) سرزنش کی جاتی ہے تو وہ اسے قبول کر لیتا ہے (یعنی نادرست کام پر نادم اور آئندہ درست کام کی طرف متوجہ ہو جاتا ہے)۔

تحف العقول، ص ۵۱۰

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha