۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
حدیث روز

حوزہ/ حضرت امام جواد علیہ السلام نے ایک روایت میں ایک کام کو انجام دینے پر انسان کے راضی ہونے یا نہ ہونے کے اثر کی طرف اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ روایت کتاب "منتخب تحف العقول" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الجواد علیہ السلام:

مَن شَهِدَ أمرا فَكَرِهَهُ كانَ كَمَن غابَ عَنهُ ومَن غابَ عَن أمرٍ فَرَضِيَهُ كانَ كَمَن شَهِدَهُ

حضرت امام جواد علیہ السلام نے فرمایا:

اگر کوئی کسی کام میں حاضر و ناظر ہو لیکن وہ اسے پسند نہ کرتا ہو تو وہ اس شخص کی طرح ہے جو اس کام کو انجام دئے جاتے وقت غائب ہو اور اگر کوئی کسی کام کو پسند کرتا ہو لیکن اسے انجام دیتے وقت وہاں موجود نہ ہو تو وہ اس شخص کی طرح ہے کہ جو اس کام کو انجام دیتے وقت وہاں موجود ہو۔

منتخب تحف العقول، ص ۶۳

تبصرہ ارسال

You are replying to: .