۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
حدیث روز

حوزہ/ حضرت امام زین العابدین علیہ السلام نے ایک روایت میں اچھی گفتگو کے پانچ مادی اور معنوی اثرات کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ روایت کتاب "خصال" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام السجاد علیہ السلام:

اَلْقَوْلُ الْحَسَنُ يُثْرِى الْمالَ وَ يُنْمِى الرِّزْقَ وَ يُنْسِئُ فِى الاَْجَلِ وَ يُحَبِّبُ اِلَى الاَْهْلِ وَ يُدْخِلُ الْجَنَّةَ

حضرت امام زین العابدین علیہ السلام نے فرمایا:

اچھی گفتگو مال و ثروت کو زیادہ کرتی ہے، رزق و روزی کو فراوان کرتی ہے، موت کو مؤخر کر دیتی ہے، انسان کو اہل خانہ میں محبوب بنا دیتی ہے اور بہشت میں داخل ہونے کا سبب بنتی ہے۔

خصال : ص ۳۱۷، ح ۱۰۰

تبصرہ ارسال

You are replying to: .