۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حدیث روز

حوزه / ایک روایت میں لقمان حکیم نے اپنے فرزند کو دنیوی امور کے متعلق اعتدال سے کام لینے کی نصیحت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورت کے مطابق، یہ روایت کتاب" بحارالانوار" سے نقل کی گئی ہے۔

اس روایت کا مکمل متن اس طرح ہے:

قال لقمان:

يا بُنَىَّ، لا تَدْخُلْ فِى الدُّنيا دُخُولاً يَضُرُّ بآخِرَتِكَ وَ لا تَتْـرُكْها تَرْكا، تَكُونُ كَلاًّ عَلَى النّـاسِ

حضرت لقمان حکیم نے فرمایا:

میرے بیٹے! امور دنیا میں اس طرح وارد نہ ہو کہ جس کی وجہ سے تمہاری آخرت کو نقصان پہنچے اور دنیا سے اس طرح بھی کنارہ کشی اختیار نہ کرو کہ دوسروں پر بوجھ بن جا­ؤ۔

بحارالانوار: ج ۷۳، ص ۱۲۴، ح ۱۱۲

تبصرہ ارسال

You are replying to: .