حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ روایت کتاب "كافى" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام الباقر علیہ السلام:
صِلَةُ الأرحامِ تُزَكِّي الأعمالَ و تُنْمِي الأموالَ، و تَدفَعُ البَلوى، و تُيَسِّرُ الحِسابَ و تُنسِئُ في الأجَلِ؛
حضرت امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا:
صلہ رحمی اعمال کو پاک کرتی ہے، اموال میں اضافہ کرتی ہے، مصیبت کو ٹال دیتی ہے، قیامت کے دن حساب و کتاب کو آسان بناتی ہے اور موت کو مؤخر کر دیتی ہے ۔
الكافى: ج۲، ص۱۵۰، ح۴