۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حدیث روز

حوزہ / حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام نے ایک روایت میں خدا کے لئے عمل انجام دینے کے ثمر کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "تحف العقول" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام المجتبیٰ علیه السلام:

فَاتَّقُوا اللَّهَ عِبَادَ اللَّهِ وَ اعْلَمُوا أَنَّهُ مَنْ يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَلْ لَهُ مَخْرَجاً مِنَ الْفِتَنِ وَ يُسَدِّدْهُ فِي أَمْرِهِ وَ يُهَيِّئْ لَهُ رُشْدَهُ

حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام نے فرمایا:

اے خدا کے بندو! تقوا اختیار کرو اور جان لو کہ جو تقوا اختیار کرے گا خداوند عالم اسے فتنوں اور آزمائشوں سے باہر نکال دے گا، اسے اپنے امور میں کامیاب اور اس کی ہدایت کے اسباب فراہم کرے گا۔

تحف العقول، ص۲۳۲

تبصرہ ارسال

You are replying to: .