۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
News ID: 373954
4 نومبر 2021 - 02:18
حدیث روز

حوزہ / حضرت پیغمبر اکرم صلى ‏الله ‏عليہ ‏و ‏آلہ وسلم نے ایک روایت میں ظلم کی تین اقسام کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "نهج الفصاحه" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول الله صلى ‏الله ‏عليه ‏و ‏آله وسلم:

اَلظُّلْمُ ثَلاثَةٌ: فَظُلْمٌ لايَغْفِرُهُ اللّه ُ وَظُلْمٌ يَغْفِرُهُ وَظُلْمٌ لايَتْرُكُهُ، فَأَمَّا الظُّلْمَ الَّذى لايَغْفِرُ اللّه ُ فَالشِّرْكُ قالَ اللّه ُ: «إنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظيمٌ» وَأَمَّا الظُّلْمَ الَّذى يَغْفِرُهُ اللّه ُفَظُلْمُ الْعِبادِ أَنْفُسَهُمْ فيما بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ رَبِّهِمْ وَأَمَّا الظُّلْمَ الَّذى لا يَتْرُكُهُ اللّه ُ فَظُلْمُ الْعِبادِ بَعْضُهُمْ بَعْضا؛

حضرت پیغمبر اکرم صلى ‏اللہ ‏عليہ ‏و ‏آلہ وسلم نے فرمایا:

ظلم کی تین قسمیں ہیں: وہ ظلم کہ جسے خدا کبھی معاف نہیں کرتا، وہ ظلم کہ جسے خدا معاف کر دیتا ہے اور وہ ظلم کی جس سے خدا رد نہیں ہوتا۔

۱۔ وہ ظلم کہ جسے خدا کبھی معاف نہیں کرتا اور وہ "شرک" ہے۔ خداوند متعال فرماتا ہے "بے شک شرک بہت بڑا ظلم ہے"۔

۲۔ وہ ظلم کہ جسے خدا معاف کر دیتا ہے وہ لوگوں کا اپنے نفسوں پر ظلم ہے۔ (ان چیزوں میں جو ان کے اور ان کے پروردگار کے درمیان ہے)۔

۳۔ اور وہ ظلم کہ جس سے خدا رد نہیں ہوتا وہ بندوں کا ایک دوسرے پر ظلم ہے۔

نهج الفصاحه، ح ۱۹۲۴

تبصرہ ارسال

You are replying to: .