منگل 2 نومبر 2021 - 02:03
حدیث روز | ایسا عمل جو دل کو سیاہ کر دیتا ہے

حوزہ / حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں ایسے عمل کی جانب اشارہ کیا ہے جو انسان کے دل کو سیاہ کر دیتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "کافی" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الصادق علیه السلام:

ما مِنْ شَيْ‏ءٍ أَفْسَدَ لِلْقَلْبِ مِنْ خَطِيئَةٍ إِنَّ الْقَلْبَ لَيُواقِعُ الْخَطِيئَةَ فَمَا تَزالُ بِهِ حَتَّي تَغْلِبَ عَلَيْهِ فَيُصَيِّرَ أَسْفَلَهُ أَعْلاه‏

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

کوئی چیز گناہ سے زیادہ دل کو خراب (سیاہ) نہیں کرتی۔ جب دل (انسان) گناہ کرتا ہے اور اس گناہ پر اصرار کرتا ہے تو نتیجہ میں (اس کا دل) الٹا اور ٹیڑھا ہو جاتا ہے (اور اس پر کوئی وعظ و نصیحت عمل نہیں کرتی)۔

اصول کافی، ج ۲، ص ۲۶۸

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha