جمعرات 24 اپریل 2025 - 03:00
حدیث روز | امام جعفر صادق (ع) کی نظر میں دعا کی قبولیت کی شرط

حوزہ/ امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں دعا کے وقت محمد وآل محمد صلوات اللہ علیھم پر درود بھیجنے کی فضیلت کی جانب اشارہ فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "اصول کافی" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الصادق علیہ السلام:

کُلُّ دُعَاءٍ یُدْعَى اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ بِهِ مَحْجُوبٌ عَنِ السَّمَاءِ حَتَّى یُصَلَّى عَلَى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ.

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

ہر وہ دعا جو خدائے عزوجل سے مانگی جاتی ہے، آسمان تک نہیں پہنچتی اور "قبول نہیں ہوتی" جب تک کہ محمد و آل محمد (ص) پر درود نہ بھیجا جائے۔

اصول کافی، ج 2، ص 493

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha