۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
حدیث روز

حوزہ / حضرت امیر المومنین علیہ السلام نے ایک روایت میں صاحبانِ مشاغل کو اپنے کام میں کیفیت پر توجہ دینے کی نصیحت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "شرح نہج البلاغہ، ابن ابی الحدید" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامیر المومنین علیه السلام:

لاتَطلُب سُرعَةَ العَملِ وَ اطلُبْ تَجويدَهُ ؛ فَإنَّ النّاسَ لايَسألونَ في «كَمْ فَرَغَ مِنَ العَمَلِ»؟ إنَّما يَسألونَ عَن جَودَةِ صَنعَتِهِ

حضرت امیر المومنین امام علی علیہ السلام نے فرمایا:

کام کو انجام دینے میں جلدی سے کام نہ لو بلکہ اس کی اچھی کیفیت کی تلاش میں رہو چونکہ لوگ یہ نہیں پوچھتے کہ "فلانی نے کتنے دنوں میں کام ختم کیا؟" بلکہ وہ کام کی اچھی کیفیت کے بارے میں سوال کرتے ہیں (یعنی لوگ یہ دیکھتے ہیں کہ اس نے فلاں کام کتنی اچھی طرح سے انجام دیا؟)۔

شرح نہج البلاغہ، ابن ابى الحديد، ج ۲۰، ص ۲۶۷

تبصرہ ارسال

You are replying to: .