اتوار 14 نومبر 2021 - 03:00
حدیث روز | امام حسن عسکری (ع) کی دو کاموں سے رکنے کی نصیحت

حوزہ / حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام نے ایک روایت میں لڑنے جھگڑنے (مجادلہ) اور مذاق کرنے سے منع فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مندرجہ ذیل روایت کتاب "تحف العقول" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام العسکری علیه السلام:

لا تُمارِ فيَذهَبَ بَهاؤكَ و لا تُمازِحْ فيُجتَرأَ علَيكَ

حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام نے فرمایا:

مجادلہ (لڑائی جھگڑا) نہ کرو کیونکہ اس میں آپ کا احترام جاتا رہے گا اور مذاق نہ کرو کیونکہ اس سے دوسروں کو آپ پر گستاخی کی جرأت پیدا ہو گی۔

تحف العقول : ۴۸۶

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha