۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حدیث روز

حوزہ / امام محمد باقر علیہ السلام نے ایک روایت میں امیرالمومنین (ع) کے کربلا سے گزرنے کے ماجرا کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحارالانوار" سے نقل کی گئی ہے۔  اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الباقر علیہ السلام:

مَرَّ عَلِیٌّ بِکَرْبَلَاءَ فِی اثْنَیْنِ مِنْ اَصْحَابِهِ. قَالَ: فَلَمَّا مَرَّ بِهَا تَرَقْرَقَتْ عَیْنَاهُ لِلْبُکَاءِ، ثُمَّ قَالَ: هَذَا مُنَاخُ رِکَابِهِمْ، وَ هَذَا مُلْقَی رِحَالِهِمْ، وَ هَاهُنَا تُهَرَاقُ دِمَاؤُهُمْ، طُوبَی لَکَ مِنْ تُرْبَةٍ عَلَیْکَ تُهَرَاقُ دِمَاءُ الْاَحِبَّةِ.

حضرت امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا:

امیرالمومنین علیہ السلام کا اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ کربلا سے گزر ہوا۔ جب آنحضرت علیہ السلام وہاں سے گزر رہے تھے تو ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے اور پھر فرمایا: "یہ وہ جگہ ہے کہ جہاں ان کی سواریاں زمین پر اتریں گی، یہ وہ جگہ ہے کہ جہاں ان کا سامان زمین پر رکھا جائے گا اور یہ وہ جگہ ہے کہ جہاں ان کا خون بہایا جائے گا۔ اے کربلا کی مٹی! تو کتنی خوش نصیب ہے کہ جس پر دوستوں کا خون بہایا جائے گا"۔

بحارالانوار، ج ۴۴، ص ۲۵۸

تبصرہ ارسال

You are replying to: .