حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحارالانوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال رسول اللہ صلى الله عليه وآله وسلم:
یا فاطِمَةُ! کُلُّ عَیْنٍ باکِیَهٌ یَوْمَ الْقیامَةِ اِلاّ عَیْنٌ بَکَتْ عَلى مُصابِ الْحُسَینِ فَاِنِّها ضاحِکَةٌ مُسْتَبْشِرَةٌ بِنَعیمِ الْجَنّةِ
حضرت پیغمبر اکرم صلى اللہ عليہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
اے فاطمہ جان! قیامت کے دن ہر آنکھ گریہ کرے گی سوائے اس آنکھ کے جو امام حسین علیہ السلام کی مصیبت اور عزاء میں روئے گی۔ ایسی آنکھ قیامت کے دن خوش و خرم ہو گی اور اسے بہشتی نعمتوں کی خوشخبری سنائی جائے گی۔
بحارالانوار، ج ۴۴، ص ۲۹۳