۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حدیث روز

حوزہ / پیغمبر اکرم صلى ‌الله ‌عليه ‌و‌آله وسلم نے ایک روایت میں امیرالمومنین علی ابن ابیطالب(علیہما السلام) کی عظمت کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ روایت کتاب "جواهرالمطالب" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا مکمل متن اس طرح ہے:

قال رسول اللہ صلى ‌الله ‌عليه ‌و‌آله وسلم:

إِذَا جَمَعَ اللهُ الْأَوَّلِينَ وَالْآخِرِينَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَ نَصَبَ الصّـِرَاطَ عَلَی جِسْرِ جَهَنَّمَ، مَا جَازَهَا أَحَدٌ حَتَّی كَانَ مَعَهُ بَرَاءَةٌ بِوَلَايَةِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ

حضرت پیغمبر اکرم صلى ‌الله ‌عليه ‌و‌آله وسلم نے فرمایا:

جب خداوند عالم اولین اور آخرین کو قیامت کے دن جمع کرے گا اور دوزخ کے اوپر پل صراط نصب ہو گا تو اس پر سے صرف وہی گزر سکے گا جس کے ہاتھ میں آتش جہنم سے نجات کا ولایت علی ابن ابیطالب(علیہما السلام) کا اجازت نامہ ہو گا۔

جواہرالمطالب، ج ۱، ص ۸۸

تبصرہ ارسال

You are replying to: .