۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
پوستر ماه رمضان / گریه کردن

حوزہ / پیغمبر اکرم صلى ‌الله ‌عليه ‌‌و‌آلہ وسلم نے ایک روایت میں امام حسین علیہ السلام کے لئے گریہ کرنے والی آنکھ کے نیک انجام کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحارالانوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول اللہ صلى ‌الله ‌عليه ‌و‌آله وسلم:

یا فاطِمَةُ! کُلُّ عَیْنٍ باکِیَهٌ یَوْمَ الْقیامَةِ اِلاّ عَیْنٌ بَکَتْ عَلى مُصابِ الْحُسَینِ فَاِنِّها ضاحِکَةٌ مُسْتَبْشِرَةٌ بِنَعیمِ الْجَنّةِ

حضرت پیغمبر اکرم صلى ‌اللہ ‌عليہ ‌و‌آلہ وسلم نے فرمایا:

اے فاطمہ جان! قیامت کے دن ہر آنکھ گریہ کرے گی سوائے اس آنکھ کے جو امام حسین علیہ السلام کی مصیبت اور عزاء میں روئے گی۔ ایسی آنکھ قیامت کے دن خوش و خرم ہو گی اور اسے بہشتی نعمتوں کی خوشخبری سنائی جائے گی۔

بحارالانوار، ج ۴۴، ص ۲۹۳

تبصرہ ارسال

You are replying to: .