حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "من لايحضره الفقيه" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام الصادق علیہ السلام:
اَلسُّجُودُ عَلى طِينِ قَبْرِالْحُسَيْنِ عليه السلام يُنَـوِّرُ إِلَى الْأرْضِ السّـابِعـَةِ وَ مَنْ كانَ مَعَهُ سُبْحَةٌ مِنْ طِينِ قَبْرِالْحُسَيْنِ عليه السلام كُتِبَ مُسَبِّحا وَ إِنْ لَمْ يُسَبِّحْ بِها
حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:
قبر حسین ابن علی علیہ الصلاۃ والسلام کی خاک پر سجدہ زمین کے سات طبق منور کر دیتا ہے اور جس کے پاس مرقد امام حسین ابن علی علیہ الصلاۃ والسلام کی خاک کی تسبیح ہو اس کا شمار حضرت حق کی تسبیح کرنے والوں میں ہو گا اگرچہ وہ اس تسبیح سے کچھ نہ بھی پڑھے۔
من لايحضره الفقيه، ج 1، ص 268