۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
کربلا

حوزہ / پیغمبر اکرم صلى ‌الله ‌عليه ‌و‌آله وسلم نے ایک روایت میں امام حسین (علیہ السلام) کے مقام کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "البرهان فی تفسیر القرآن" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول اللہ صلى ‌الله ‌عليه ‌و‌آله وسلم:

بى اُنذِرتُم وَ بِعَلىِّ بنِ أبى طالِبِ اهْتَدَيتُم... وَ بِالْحَسَنِ اُعْطيتُمُ الإْحسانُ وَ بِالْحُسَينِ تَسعَدونَ وَ بِهِ تَشقونَ ألا وَ إنَّ الْحُسَينَ بابٌ مِن أبوابِ الْجَنَّةِ مَن عاداهُ حَرَّمَ اللّه‏ُ عَلَيهِ ريحَ الْجَنَّةِ

حضرت پیغمبر اکرم صلى ‌الله ‌عليه ‌و‌آله وسلم نے فرمایا:

میری وجہ سے تم (عذاب خداوندی)سے ڈرائے گئے ہو اور علی علیہ السلام کی وسیلہ سے تم نے ہدایت پائی ہے اور حسن علیہ السلام کی وجہ سے تمہیں احسان و نیکی عطا کی گئی ہے اور امام حسین علیہ السلام کے وسیلہ سے تم خوشبخت ہوئے اور یاد رکھو حسین علیہ السلام بہشت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ ہیں۔ جو ان سے دشمنی کرے گا خدا بہشت کی خوشبو بھی اس پر حرام کر دے گا۔

البرهان فی تفسیرالقرآن،  ج 3، ص 232

تبصرہ ارسال

You are replying to: .