۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
حرم حضرت امیرالمومنین (ع) سیاهپوش شهادت امام محمد باقر (ع)

حوزہ / حضرت امیرالمومنین علیہ السلام نے ایک روایت میں اطباء (ڈاکٹرز) کو  خداترسی اور لوگوں کی خیرخواہی کی نصیحت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "دعائم الاسلام" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام العلی علیہ السلام:

مَن تَطَبَّبَ فَلْيَتَّقِ اللّه‏َ وَ لْيَنصَحْ وَليَجتَهِدْ

امیرالمومنین حضرت امام علی علیہ السلام نے فرمایا:

جو شخص طبابت (کا پیشہ اختیار) کرے تو اسے چاہئے کہ وہ خداترسی (تقوای خدا) اپنانے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی بھلائی اور ان کی بہتری کے لئے کوشاں رہے۔

دعائم الاسلام:  ج ۲، ص ۱۴۴

تبصرہ ارسال

You are replying to: .