حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "کافى" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام الکاظم علیہ السلام:
إنَّ لِلّهِ عِبادا فِي الأرضِ يَسعَونَ في حَوائجِ النّاسِ هُمُ الآمِنونَ يَومَ القِيامَةِ
حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام نے فرمایا:
زمین میں ایسے بندگان خدا ہیں جو لوگوں کی ضروریات پوری کرنے کے لئے سعی و کوشش کرتے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو قیامت کے دن عذاب الہی سے امن و امان میں ہوں گے۔
کافى: ج ۲، ص ۱۹۷