منگل 8 اپریل 2025 - 03:00
حدیثِ روز | سب سے بہترین موعظہ و نصیحت

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام نے ایک روایت میں زندگی کے تجربات کے اثرات کی جانب اشارہ فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، یہ روایت کتاب "حیاة الإمام موسیٰ بن جعفر علیہ السلام" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الکاظم علیہ السلام:

کَفى بِالتَّجارِبِ تَأْديبا وَبِمَمَرِّ الأَيّـامِ عِـظَةً۔

حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام نے فرمایا:

تجربات، انسان کو ادب سکھانے کے لیے کافی ہیں اور گزرتے ہوئے دن انسان کی نصیحت و موعظہ کے لیے کافی ہیں۔

حیاة الإمام موسیٰ بن جعفر علیہ السلام، ج ۱، ص ۲۵۶

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha