۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
حدیث روز

حوزہ / پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں ایسی دو آنکھوں کی جانب اشارہ کیا ہے کہ جن تک آگ نہیں پہنچ سکتی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ روایت کتاب "كنز العُمّال" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا مکمل متن اس طرح ہے:

قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم:

عَينانِ لاتَمَسُّهُمَا النّارُ: عَينٌ بَكَت مِن خَشيَةِ اللّه ِ و عَينٌ باتَ تَحرُسُ في سَبيلِ اللّه ِ

حضرت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

دو آنکھیں ایسی ہیں کہ جن تک آگ نہیں پہنچتی۔ ایک آنکھ وہ ہے جو خوف خدا میں گریہ کرتی ہے اور دوسری آنکھ وہ ہے جو راتوں کو راہ خدا میں نگہبانی دیتی ہے(یعنی وہ آنکھ جو خدا کی راہ میں دشمنوں کے ساتھ تنازعات میں مسلمانوں کی جانوں کی حفاظت کی خاطر سرحدوں پر نگہبانی دیتی ہے)۔

كنز العُمّال، ح ۵۸۷۵

تبصرہ ارسال

You are replying to: .