حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ روایت کتاب "كنز العمّال" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا مکمل متن اس طرح ہے:
قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم:
خَمْسُ صَلَواتٍ مَنْ حافَظَ عَلَيْهِنَّ كانَتْ لَهُ نُورا وَبُرْهانا وَنَجاةً يَـوْمَ الْقِيـامَةِ
حضرت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
جو شخص پنجگانہ نمازوں کی محفاظت کرے (یعنی باقاعدگی سے انہیں ادا کرے) تو یہ نمازیں قیامت کے دن اس کے لئے نور، دلیل و برہان اور وسیلۂ نجات ہوں گی۔
كنز العمّال، ج ۷، حديث ۱۸۸۶۲