حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب کنز العمال سے نقل کی گئی ہے۔اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آله وسلم:
إِذا اوقِفَ الْعِبادُ نادی مُنادٍ: لِیَقُمْ مَنْ أَجْرُهُ عَلَی اللّه ِ وَ لْیَدْخُلِ الْجَنَّةَ. قیلَ: مَنْ ذَا الَّذی أَجْرُهُ عَلَی اللّه ِ؟ قالَ: الْعافُونَ عَنِ النّاسِ
پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
جب بندے بارگاہ خداوندی میں کھڑے ہوں گے تو منادی( آواز دینے والا) آواز دے گا: "وہ شخص کہ جس کی اجرت خدا کے پاس ہے اٹھے اور بہشت میں چلا جائے"۔ اس وقت کہا جائے گا: "کس کی اجرت خدا کے پاس ہے؟"۔ جواب دیا جائے گا: "لوگوں سے درگزر کرنے والوں کی اجرت"۔
کنزالعمّال، ح ۷۰۰۹