ہفتہ 24 اپریل 2021 - 03:54
حدیث روز | ایسی نماز جو قیامت کے دن ہمیں نجات دے گی

حوزہ / پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں ایسی نماز کی جانب اشارہ کیا ہے جو قیامت کے دن ہمیں نجات دے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ روایت کتاب "كنز العمّال" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا مکمل متن اس طرح ہے:

قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم:

خَمْسُ صَلَواتٍ مَنْ حافَظَ عَلَيْهِنَّ كانَتْ لَهُ نُورا وَبُرْهانا وَنَجاةً يَـوْمَ الْقِيـامَةِ

حضرت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

جو شخص پنجگانہ نمازوں کی محفاظت کرے (یعنی باقاعدگی سے انہیں ادا کرے) تو یہ نمازیں قیامت کے دن اس کے لئے نور، دلیل و برہان اور وسیلۂ نجات ہوں گی۔

كنز العمّال، ج ۷، حديث ۱۸۸۶۲

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha