۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حدیث روز

حوزہ/ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں دوسروں سے درگزر کرنے کے انجام کی طرف اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب کنز العمال سے نقل کی گئی ہے۔اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آله وسلم:

إِذا اوقِفَ الْعِبادُ نادی مُنادٍ: لِیَقُمْ مَنْ أَجْرُهُ عَلَی اللّه ِ وَ لْیَدْخُلِ الْجَنَّةَ. قیلَ: مَنْ ذَا الَّذی أَجْرُهُ عَلَی اللّه ِ؟ قالَ: الْعافُونَ عَنِ النّاسِ

پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

جب بندے بارگاہ خداوندی میں کھڑے ہوں گے تو منادی( آواز دینے والا) آواز دے گا: "وہ شخص کہ جس کی اجرت خدا کے پاس ہے اٹھے اور بہشت میں چلا جائے"۔ اس وقت کہا جائے گا: "کس کی اجرت خدا کے پاس ہے؟"۔  جواب دیا جائے گا: "لوگوں سے درگزر کرنے والوں کی اجرت"۔

کنزالعمّال، ح ۷۰۰۹

تبصرہ ارسال

You are replying to: .