بدھ 18 دسمبر 2024 - 03:00
حدیث روز | تین آنکھیں جو روز قیامت گریہ نہیں کریں گی

حوزه/ امام محمد باقر علیه السلام نے ایک روایت میں ان تین آنکھوں کا ذکر کیا ہے جو بروز قیامت گریہ نہیں کریں گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، یہ روایت کتاب «معدن الجواهر و رياضة الخواطر» سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الباقر عليه السلام:

كُلُ عَيْنٍ باكِيَةٌ يَوْمَ القِيامَةِ اِلاّ ثَلاثَ عُيُونٍ: عَيْنٌ سَهَـرَتْ فِى سَبـيلِ اللّه ِوَ عَيْنٌ فاضَت مِنْ خَشْيَةِ اللّه ِ وَ عَيْنٌ غَضَّتْ عَنْ مَحارِمِ اللّه ِ

امام محمد باقر علیه السلام نے فرمایا:

بروز قیامت تمام آنکھیں گریہ کر رہی ہوں گی مگر یہ تین آنکھیں:

1۔ وہ آنکھ جو راہ خدا میں بیدار رہی ہو

2۔ وہ آنکھ جو خوف خدا سے گریہ کرتی رہی ہو

3۔ وہ آنکھ جو خدا کی حرام کردہ چیزوں پر بند رہی ہو۔

معدن الجواهر و رياضة الخواطر، ص ۳۴.

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha