۲۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۰ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 18, 2024
حدیث روز

حوزہ / حضرت امام محمد باقر علیہ السلام نے ایک روایت میں خداوند عالم کے نزدیک دو پسندیدہ کاموں کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب "معدن الجواهر و رياضة الخواطر" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الباقر علیہ السلام:

ما مِنْ خُطْوَةٍ اَحَبُّ [إلَى] اللّه ِ مِنْ خُطْوَتَينِ: خُطْوَةٌ تَشُدُّ صَفّاً فى سَبيلِ اللّه ِ. وَ خُطْوَةٌ إلِى ذى رَحِمٍ قاطِعٍ

حضرت امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا:

خدا کے نزدیک ان دو قدموں سے پسندیدہ کوئی چیز نہیں:

۱۔ محاذ (جنگ) میں مجاہدین راہ خدا کی صفوں کو مضبوط کرنے کے لئے اٹھایا جانے والا قدم

۲۔ ایسے شخص سے صلۂ رحمی کے لئے بڑھنے والا قدم کہ جس نے قطع رحم کیا ہو۔

معدن الجواهر و رياضة الخواطر، ص 27

تبصرہ ارسال

You are replying to: .