۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
News ID: 391454
24 جون 2023 - 10:47
حدیث روز

حوزہ / حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں مومن کی آٹھ خصلتوں کو بیان فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب "الكافي" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الصادق علیه السلام:

يَنبَغي للمُؤمنِ أن يَكونَ فيهِ ثَماني خِصالٍ : وَقورا عِندَ الهَزاهِزِ صَبورا عِندَ البَلاءِ ، شَكورا عِندَ الرَّخاءِ ، قانِعا بما رَزَقَهُ اللّه ُ، لا يَظلِمُ الأعداءَ، و لا يَتَحامَلُ للأصدِقاءِ، بَدَنُهُ مِنهُ في تَعَبٍ و النّاسُ مِنهُ في راحَةٍ

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

مومن میں مندرجہ ذیل آٹھ خصلتیں ہونی چاہئیں:

  1. زندگی کے اتار چڑھاؤ میں باوقار ہو
  2. مشکلات میں صبر کرنے والا ہو
  3. خوشی اور آسائش میں شکر گزار ہو
  4. خدا نے جو کچھ اسے عطا کیا ہو، اس پر قانع ہو
  5. دشمنوں پر ظلم و ستم نہ کرتا ہو
  6. دوستوں پر بوجھ نہ بنتا ہو
  7. اس کا بدن اس سے رنج و زحمت میں ہو
  8. لوگ اس سے آسائش اور سکون میں ہوں۔

الكافي : ۲/۴۷/۱

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Zakiya banoo Ahmadi IN 20:52 - 2023/06/24
    0 0
    میری نام زکیہ بانو میں کارگل لداخ سے تعلق رکھتی ہوں میری مولگ کا نام ھندستان ہے
  • Zakiya banoo Ahmadi IN 20:52 - 2023/06/24
    0 0
    میری نام زکیہ بانو میں کارگل لداخ سے تعلق رکھتی ہوں میری مولگ کا نام ھندستان ہے