حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب "الكافي" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الصادق علیه السلام:
يَنبَغي للمُؤمنِ أن يَكونَ فيهِ ثَماني خِصالٍ : وَقورا عِندَ الهَزاهِزِ صَبورا عِندَ البَلاءِ ، شَكورا عِندَ الرَّخاءِ ، قانِعا بما رَزَقَهُ اللّه ُ، لا يَظلِمُ الأعداءَ، و لا يَتَحامَلُ للأصدِقاءِ، بَدَنُهُ مِنهُ في تَعَبٍ و النّاسُ مِنهُ في راحَةٍ
حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:
مومن میں مندرجہ ذیل آٹھ خصلتیں ہونی چاہئیں:
- زندگی کے اتار چڑھاؤ میں باوقار ہو
- مشکلات میں صبر کرنے والا ہو
- خوشی اور آسائش میں شکر گزار ہو
- خدا نے جو کچھ اسے عطا کیا ہو، اس پر قانع ہو
- دشمنوں پر ظلم و ستم نہ کرتا ہو
- دوستوں پر بوجھ نہ بنتا ہو
- اس کا بدن اس سے رنج و زحمت میں ہو
- لوگ اس سے آسائش اور سکون میں ہوں۔
الكافي : ۲/۴۷/۱