ہفتہ 1 جولائی 2023 - 09:21
حدیث روز | نماز شب کی اہمیت

حوزہ / حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں نماز شب کی اہمیت کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحارالأنوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الصادق علیہ السلام:

ما مِن عَمَلٍ حَسَنٍ یَعمَلُهُ العَبدُ إِلّا وَلَهُ ثَوابٌ في القُرانِ إِلّا صَلَاةَ اللَّیلِ فَإِنَّ اللّهَ لَم یُبَیِّن ثَوابَهَا لِعِظَمِ خَطَرِها عِندَهُ فَقالَ: «تَتَجافی جُنُوبُهُم عَنِ المَضاجِعِیَدعونَ رَبَّهُم خَوفاً وَ طَمَعاً وَ مِمّا رَزَقناهُم یُنفِقونَ -إِلَی قَولِه- یَعمَلُونَ»؛

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

ہر نیک کام جو بندہ انجام دیتا ہے قرآن مجید میں اس کے لئے ثواب کا ذکر ہواہے مگر نماز شب کہ اس کی خدا کے نزدیک اس قدر اہمیت ہے کہ اس کا ثواب بیان نہیں فرمایا بلکہ اس کے متعلق پروردگار عالم نے فرمایا "وہ اپنے پہلؤوں (جسموں) کو بستروں سے دور کرتے اور خوف و امید کے بل بوتے پر اپنے پروردگار کو پکارتے ہیں اور جو رزق ہم نے انہیں عطا کیا ہے اس میں سے انفاق کرتے ہیں اور کوئی نہیں جانتا کہ جو جو کچھ انہوں نے کیا ہے، اس پاداش میں کیسی کیسی خوشیاں ان کے لئے چھپی ہوئی ہیں۔

بحارالأنوار، ج ۸، ص ۱۲۶

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha