جمعرات 6 جولائی 2023 - 03:08
حدیث روز | عید غدیر کے دن روزہ رکھنے کا حیرت انگیز ثواب

حوزہ / حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں عید غدیر کے دن روزہ رکھنے کے حیرت انگیز ثواب کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب "وسائل الشيعه" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الصادق علیہ السلام:

صِيامُ يَوْمَ غَديرِ خُمٍّ يَعْدِلُ صِيامَ عُمْرِ الدُّنْيا لَوْ عاشَ اِنْسانٌ ثُمَّ صامَ ما عَمَرتِ الدُّنْيا لَكانَ لَهُ ثَوابُ ذلِكَ

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

غدیرِ خم کے دن روزہ تمام دنیاوی عمر کے روزے کے برابر ہے یعنی اگر ایک انسان اپنی پوری زندگی روزے رکھے تو عید غدیر کے (ایک دن کے) روزے کا ثواب ان تمام روزوں کے برابر ہے۔

وسائل الشيعه ۷: ۳۲۴، ح ۴

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha