۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مصاحبه با حجت الاسلام والمسلمین سید سعید حسینی

حوزہ / ایران کے شہر کاشان کے امام جمعہ نے کہا: خدا کی عبودیت امیر المومنین علیہ السلام کی ولایت سے حاصل ہوتی ہے۔ جہاں تک ممکن ہو غدیر کی ثقافت کو فروغ دینے اور اسے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو میں شہر کاشان کے امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید سعید حسینی نے عشرہ ولایت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا: غدیر کا فلسفہ تخلیق کا فلسفہ ہے۔

امام جمعہ نے کہا: خدا کی عبودیت امیر المومنین علیہ السلام کی ولایت سے حاصل ہوتی ہے۔ جہاں تک ممکن ہو غدیر کی ثقافت کو فروغ دینے اور اسے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ عید غدیر کے موقع پر ہمیں بھرپور خوشی کا اظہار کرنا چاہیے۔ سڑکوں، گلیوں اور مساجد وغیرہ میںچراغانی اور جھنڈے لگانے چاہئیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین سید سعید حسینی نے کہا: غدیر عید کے موقع پر ہمیں امیر المومنین علیہ السلام سے اپنی دوستی اور ولایت کا اظہار کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا: غدیری ثقافت کے عالمگیر ہونے کے لیے خطبۂ غدیر، زیارت غدیریہ اور مقام و منزلت ولایت کو لوگوں تک زیادہ سے زیادہ پہنچانے کی ضرورت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .