۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت الاسلام سید عبدالهادی رکنی حسینی

حوزہ / امام جمعہ گناوہ نے کہا: آج ہمارا فرض ہے کہ ہم تمام لوگوں کو زیادہ سے زیادہ اور بہتر انداز میں غدیر کا تعارف کرائیں اور رسالت بغیر ولایت کے مکمل نہیں ہو سکتی۔

حوزہ نیوز ایجنسی بوشہر سے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے شہر گناوہ کے امام جمعہ حجت الاسلام سید عبدالہادی رکنی حسینی نے آج صبح انتظامی کونسل کے اجلاس میں گفتگو کے دوران عشرہ امامت و ولایت اور عید غدیر خم کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: روز "سدّالابواب" کہ جب امام علی علیہ السلام کے گھر کے دروازے کے علاوہ مسجد النبی کے تمام دروازے بند کر دئے گئے تھے۔ دروازوں کو بند کرنا ایک ایسا واقعہ ہے جس کے دوران پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خدا کے حکم سے مسجد نبوی کے تمام دروازے بند کرنے کا حکم دیا سوائے امام علی علیہ السلام کے گھر کے دروازے کے۔

انہوں نے کہا: ہمارا فرض ہے کہ ہم اہل بیت علیہم السلام سے محبت اور ان کا احترام کریں۔ ہم ولایت کے پرچم بردار ہیں اور ہمیں چاہیے کہ ہم سب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس پیغام کو خاص طور پر ان ایام غدیر میں سب تک پہنچائیں۔

امام جمعہ گناوہ نے کہا: آج ہمارا فریضہ بنتا ہے کہ تمام لوگوں کو غدیر کا زیادہ سے زیادہ تعارف کرائیں اور یاد رکھیں کہ رسالت بغیر ولایت کے مکمل نہیں ہو سکتی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .