حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں شہر شہر، گلی گلی چراغاں کیا گیا ہے جبکہ مساجد سمیت بلند عمارتوں بازاروں اور چوراہوں پر سبز پرچموں کی بہار ہے۔ ملک بھر میں درود و سلام کی محفلیں آقائے دو جہاں سے محبت کے اظہار کیلئے منعقد کی جارہی ہیں۔

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نمازِ فجر کے بعد وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس، اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔
جشن صبح بہاراں کے آغاز پر مساجد اور گھروں میں ملکی ترقی، سلامتی، خوشحالی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں اور مساجد میں نمازِ فجر کے بعد بارگاہ رسالت(ص) میں درود و سلام کی محافل اور اجتماعی دعاؤں کا بھی انعقاد کیا گیا۔









آپ کا تبصرہ