حوزہ نیوز ایجنسی ہرمزگان سے نامہ نگار کے مطابق، حوزہ علمیہ ہرمزگان کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین نادر حقیقی نے عالم اسلام کی عظیم ترین عید؛ غدیر خم کے موقع پر اپنا پیغام جاری کیا ہے۔ جس کا متن درج ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
"اَلْیوْمَ أَکمَلْتُ لَکمْ دینَکمْ وَ أَتْمَمْتُ عَلَیکُمْ نِعْمَتی وَ رَضیتُ لَکُمُ الْإِسْلامَ دیناً" یعنی "آج (وہ دن ہے جب) میں نے تمہارے لیے تمہارا دین مکمل کر دیا اور اپنی نعمت کو تمہارے لیے مکمل کر دیا اور میں نے تمہارے لئے اسلام کو (بطور دین) پسند کیا ہے۔"
درحقیقت غدیر؛ دین حق کی تکمیل اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے خداتعالیٰ کی اس نعمت کی تکمیل کا نام ہے۔
عالم اسلام کی عظمت کا نام غدیر ہے اور یہ عظیم عید ایثار و قربانی، تسلیم و تعبد کی شاندار علامت اور بندگیٔ خدا کا بہترین موقع ہے۔
میں اس عظیم ترین عیدِ غدیرِ خم کے موقع پر امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی مدظلہ العالی اور ملت اسلامی بالخصوص سادات جلیل القدر اور تمام لوگوں کی خدمت میں ہدیۂ تبریک پیش کرتا ہوں۔