۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ عارف حسین واحدی

حوزہ / شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر نے جامعہ امام خمینی رہ میں علامہ سید افتخار حسین نقوی کی طرف سے منعقدہ عظیم الشان جشن عید غدیر میں شرکت اور خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، پاکستان کے شہر ماڑی انڈس، میانوالی میں شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے جامعہ امام خمینی رہ میں علامہ سید افتخار حسین نقوی کی طرف سے منعقدہ عظیم الشان جشن عید غدیر میں شرکت اور خطاب کیا اور تمام امت کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اعلان غدیر پر مبارکباد دی۔

انہوں نے اپنے خطاب میں حضرت علی حیدر کرار علیہ السلام کی افضلیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: مَا یَنطِقُ عَنِ الھَویٰ کے مصداق مصطفی (ص) نے مولا علی کا ہاتھ فضا میں بلند کر کے فرمایا کہ "علی ع تمہارا ایسے ہی مولا ہے جیسے میں تمہارا مولا ہوں اور صحابہ کرام کی طرف سے یہ اعلان کہ اے علی! مبارک ہو آج کے بعد آپ میرے بھی مولا اور ہر مومن و مومنہ کے مولا ہیں"،تو علی علیہ السلام کو اسی معنی میں مولا ماننا ہو گا جیسے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مولا مانتے ہیں۔ مولا کی افضلیت پر یہ دلیل اظہر من الشمس ہے۔

علامہ عارف واحدی نے موجودہ ملی و مذہبی حالات پر گفتگو کی اور سویڈن میں قرآن مجید کی توہین پر آج قائد ملت جعفریہ اور حکومت کی طرف سے پوری ملک میں یوم احتجاج پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: دشمن کی ان سازشوں کا طاقتور اور مؤثر جواب یہ ہے کہ تمام مسلمان آپس کے اختلافات اور انتشار کو ختم کر کے متحد ہو جائیں۔ اس سے امت مضبوط ہو گی اور دشمن کمزور اور ذلیل و رسوا ہو جائے گا؛ ان شااللہ۔

حضرت علی (ع) کو اسی معنی میں "مولا" ماننا ہو گا جیسے حضور (ص) کو مولا مانتے ہیں

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .