حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سویڈن نامی یورپی ملک میں قرآن کریم کی توہین پر اپنے غم و غصے کا اظہار کرنے کے لئے قم المقدسہ کے عوام اور حرم حضرت معصومہ (س) کے زائرین اس گھنونے عمل کے خلاف عظیم الشان اجتماع کریں گے، ساتھ ہی ایام غم کی آمد پر حرم حضرت معصومہ (س) کے گنبد پر سیاہ پرچم نصب کیا جائے گا۔
یہ تقریب صحن امام رضا علیہ السلام میں ہوگی جس میں حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسین مومنی خطاب کریں گے، حسن شالبافان نوحہ خوانی کریں گے اور احمد علوی اپنے اشعار پیش کریں گے ۔