حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سویڈن میں قرآن پاک کی دوبارہ بے حرمتی کے بعد عراقی وزیر اعظم کے دفتر نے اعلان کیا کہ آج (جمعرات 20 جولائی) کو ایک ہنگامی اجلاس میں عراقی حکومت کی کابینہ نے سویڈن میں اپنے سفارت خانے کے تمام اہلکار کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا۔
عراقی وزیر اعظم کے دفتر نے یہ بھی اعلان کیا کہ "محمد شیاع السودانی" نے بغداد میں سویڈن کے سفیر کو ملک سے جلد نکل جانے کا حکم دیا ہے۔
عراقی وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان میں اعلان میں کہا: سویڈن میں عراقی سفارت خانے کے عملے کو عراق واپس بلایا گیا ہے اور سویڈن کے سفیر کو بھی عراق چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔