۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
سید احمد خاتمی

حوزہ/ تہران کے امام آیت اللہ احمد خاتمی نے سویڈن میں حکومت کی زیر حمایت قرآن مجید کی بار بار بے حرمتی کے معاملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مسلم ممالک کو سویڈن کی حکومت کو معافی مانگنے پر مجبور کرنا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے امام آیت اللہ احمد خاتمی نے سویڈن میں حکومت کی زیر حمایت قرآن مجید کی بار بار بے حرمتی کے معاملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مسلم ممالک کو سویڈن کی حکومت کو معافی مانگنے پر مجبور کرنا چاہیے۔

سالوان مومیکا نامی ایک انتہا پسند نے 28 جون کو اسٹاک ہوم میں قرآن کی بے حرمتی کی تھی، اسی شخص نے جمعرات کو بھی اس گھناؤنے فعل کو دوبارہ انجام دیا اور قرآن مجید کی شابے حرمتی کی۔

تہران کے نماز جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا کہ اگر کوئی پاگل کسی جگہ کوئی حرکت کرتا تو ہم اس ملک کی حکومت کو اس کو ذمہ دار نہیں ٹھہراتے، لیکن سویڈن کا مسئلہ یہ ہے کہ وہاں کی پولیس اس فعل کی حمایت کر رہی ہے۔

آیت اللہ خاتمی نے کہا کہ ہم عراق کے عوام کی قدر کرتے ہیں جنہوں نے سویڈن کے سفیر کو فرار ہونے اور امریکی سفارت خانے میں پناہ لینے پر مجبور کیا، اس گھنونے فعل کے مرتکب افراد کو معلوم ہونا چاہیے کہ انہیں قرآن کی بے حرمتی کی بھاری قیمت چکانی پڑتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .