۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۷ شوال ۱۴۴۵ | May 6, 2024
راهپیمایی طلاب آفریقایی در مسیر حرم امیرمؤمنان علی (ع) در حمایت از قرآن کریم

حوزہ/ نجف اشرف میں افریقی طلاب نے قرآن مجید کی حمایت میں زبردست جلوس نکالا اور احتجاج کیا جس کا بھر پور استقبال حرم امام علی علیہ السلام نے کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم حضرت عباس علمدا علیہ السلام کے مرکز مطالعات افریقہ کے شعبہ تبلیغ کے سربراہ مسلم الجابری نے کہا: ہمارا یہ مارچ مسلسل دوسرے سال ’’عشق حسینی مارچ‘‘ کے عنوان سے منعقد ہوا ہے اور اس کے کئی اہداف و مقاصد ہیں؛ ہمارا ایک مقصد قرآن کریم اور عترت اہل بیت (علیہم السلام) بالخصوص حضرت صاحب الزمان (علیہ السلام) کے ساتھ تجدید عہد کرنا ہے، اور ہمارا دوسرا مقصد یہ ہے کہ ہم قرآن مجید کی بے حرمتی کے دردناک سانحے پر امام علی علیہ السلام کی بارگاہ میں تعزیت پیش کریں۔

نجف اشرف افریقی طلباء کا میں قرآن مجید کی حمایت میں زبردست مارچ

الجابری نے مزید کہا کہ افریقی طلباء کی تنظیم مختلف ثقافتوں اور زبانوں کی نمائندگی کرتی ہے، جو کہ 27 ممالک پر مشتمل ہے، خاص طور پر تنزانیہ، نائیجیریا، بُرونڈی، گھانا، مڈغاسکر، سینیگال، آئیوری کوسٹ، کینیا اور برکینا فاسو وغیرہ۔

افریقی ملک گھانا سے تعلق رکھنے والے شیخ محمد عیسیٰ نے اس مارچ میں شرکت کرتے ہوئےعتبہ علویہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: "قرآن خدا کا معجزہ ہے اور یہ قیامت تک معجزہ رہے گا، ہم اس مارچ کے ذریعے اپنی دل عزیز کتاب قرآن مجید کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں جو کہ تمام مسلمانوں کے لیے قانون زندگی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .