۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر / دیدار دبیر شورای عالی انقلاب فرهنگی با آیت الله العظمی سبحانی

حوزہ/ حضرت آیت اللہ العظمیٰ سبحانی نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے پلیس کی حمایت میں قرآن کریم کی مسلسل بے حرمتی  کے خلاف کہا: بڑے ہی افسوس کا مقام ہے کہ پوری دنیا سے قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف اس قدر مذمت اور رد عمل پر بھی یہ گھنونا کام ابھی بھی جاری و ساری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمیٰ سبحانی نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے پلیس کی حمایت میں قرآن کریم کی مسلسل بے حرمتی کے خلاف کہا: بڑے ہی افسوس کا مقام ہے کہ پوری دنیا سے قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف اس قدر مذمت اور رد عمل پر بھی یہ گھنونا کام ابھی بھی جاری و ساری ہے، اس وقت ضروری ہے کہ بزرگان دین کوئی شجاعت مندانہ موقف اختیار کریں تا کہ دوبارہ اس طرح کا تلخ واقعہ پیش نہ آئے۔

پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسمہ تعالیٰ

سویڈن میں ایک بار پھر کسی شر پسند عناصر نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی اور اسلامی ممالک کے سفارت خانوں کے سامنے ایک بار پھر اس مقدس کتاب کو نذر آتش کر دیا۔

اگرچہ اسلامی ممالک کے اعلیٰ حکام اور صدور اور سیاسی شخصیات حتیٰ کہ اقوام متحدہ کے سربراہ نے بھی اس فعل کی مذمت کی ہے لیکن سویڈن اور ڈنمارک ابھی تک اس شیطانی خواب سے بیدار نہیں ہوئے اور اس توہین پر توہین کرتے جا رہے ہیں۔

بڑے ہی افسوس کا مقام ہے کہ پوری دنیا سے قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف اس قدر مذمت اور رد عمل پر بھی یہ گھنونا کام ابھی بھی جاری و ساری ہے، اس وقت ضروری ہے کہ بزرگان دین کوئی شجاعت مندانہ موقف اختیار کریں تا کہ دوبارہ اس طرح کا تلخ واقعہ پیش نہ آئے۔

ہم قرآن مجید کی آیت (یُرِیدُونَ أَن یُطْفِئُوا نُورَ اللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَیَأْبَی اللَّهُ إِلَّا أَن یُتِمَّ نُورَهُ وَلَوْ کَرِهَ الْکَافِرُون) کے مطابق اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ نور ایمان کی حاکمیت کو برقرار رکھ اور ان دل کے اندھوں کو کیفر کردار تک پہنچا۔

افسوس اس بات پر ہے کہ اس بے حرمتی کو پولیس کی نگرانی میں اور اجازت کے ساتھ انجام پایا ہے۔

قم _ جعفر سبحانی

مرداد 1402

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .