۱۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۸ شوال ۱۴۴۵ | May 7, 2024
سویڈن

حوزہ/ سویڈن کے جنوب مشرقی علاقے میں ایک مسجد زبردست آگ لگنے سے تباہ ہو گئی ہے، مقامی مسلم کمیونٹی کو شک ہے کہ آگ مسجد پر حملے کے نتیجے میں لگی، ایسکلسٹونا شہر کی عظیم مسجد کے منیجر انس ڈینیچے نے سویریجس ریڈیو کو بتایا کہ پیر کو آگ جان بوجھ کر لگائی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سویڈن کے جنوب مشرقی علاقے میں ایک مسجد زبردست آگ لگنے سے تباہ ہو گئی ہے، مقامی مسلم کمیونٹی کو شک ہے کہ آگ مسجد پر حملے کے نتیجے میں لگی، ایسکلسٹونا شہر کی عظیم مسجد کے منیجر انس ڈینیچے نے سویریجس ریڈیو کو بتایا کہ پیر کو آگ جان بوجھ کر لگائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ مسجد پر حملے کی دھمکیاں ایک سال سے زائد عرصے سے دی جا رہی تھیں اور اس سے قبل بھی مسجد پر حملہ ہو چکا ہے۔

ڈینیچے نے بتایا کہ ان کی ماں نے آگ لگنے سے پہلے مسجد میں ایک بھیانک آواز سنی تھی، انہوں نے بتایا کہ میری والدہ نے ایک دھماکے کی آواز سنی اور اچانک آگ کے شعلے بھڑکتے ہوئے دیکھے۔

پولیس نے منگل کو کہا کہ ان کے پاس اس وقت کوئی مشتبہ شخص نہیں ہے، لیکن وہ مشتبہ طور پر آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

سویڈن کے رکن پارلیمنٹ میکائیل یوکسل نے اپنی ایک پوسٹ میں لکھا: سویڈن میں ایک مسجد پر دوبارہ دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ انسانی حقوق اور جمہوریت اور آزادی پر ایک اور وحشیانہ حملہ ہے جس ملک میں باضابطہ طور پر ایک انسانی سپر پاور کے طور پر جانا جاتا ہے۔

حالیہ برسوں میں سویڈن کی مساجد پر کئی حملے ہو چکے ہیں، 2014 میں اسکلسٹونا سمیت کئی شہروں کو ایسے کئی حملوں میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .